کراچی میں بارش، تیز ہواؤں سے بجلی کا نظام درہم برہم، بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بارش، تیز ہواؤں سے بجلی کا نظام درہم برہم، بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، شہر قائد کراچی میں مون سون سسٹم مضبوط ہوجانے کے بعد تقریباً تمام ہی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونی روسٹی روڈ، ایئرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی،

گلشن اقبال، لانڈھی کورنگی، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے اطراف کے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔حسب روایت بارش سے قبل اور آغاز کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھنڈر سیلز شہر کے قریب آگئے ہیں ، بارش برسانے والا اسپیل مضبوط ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ مون سون سسٹم مضبوط ہوگیا ہے اور بارش برسانے والا سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے جبکہ گلشن حدید میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں شام تک سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب سے ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close