شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے بطور نقد بطور تحفہ وصول کیے، کس سے کتنے کروڑ لیے؟ مکمل تفصیل آ گئی

لاہور(پی این آئی):شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے بطور نقد بطور تحفہ وصول کیے، کس سے کتنے کروڑ لیے؟ مکمل تفصیل آ گئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں نیب کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا شہباز شریف نے بیوی بچوں

سے کروڑوں روپے بطور نقد تحفہ وصول کیے، بھاری مالیت کے نقد تحفوں پر پوچھ گچھ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نیب دستاویزات میں بتایا گیا شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں بطور نقد تحفہ وصول کیے ، شہباز شریف نے اہلخانہ سے 10 سال میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار678 وصول کیے۔نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بیٹے حمزہ سے 2008 میں ایک کروڑ59 لاکھ 95 ہزار 338 ، نصرت شہباز سے 10-2009 میں 73 لاکھ 50 ہزار تحفے میں وصول کیے جبکہ2017 سے2019 تک سلمان شہباز سےایک کروڑ 94 لاکھ 1340وصول ہوئے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کو رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، شہباز شریف سے نقدموصول رقوم سےمتعلق تفتیش درکار ہے، نقدتحائف کی صورت میں موصول آمدن سےمتعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور سلمان شہباز کا بینکنگ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close