کراچی(پی این آئی) حکومت ناکام ہوچکی، عمران خان کو گھر جانا ہوگا، اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہو گا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان کو گھر جانا ہوگا اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس نےکبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں اور جو ملک کے لیے کام کرتے ہیں وہ عدالت میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کاجو بحران رہا اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں، کرپشن کا الزام نہیں لگتا مگر لوگوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیر جمہوری قوت کو نہیں آنے دیں گے، حکومت کی مدت پوری ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں دیں گے لیکن حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان کو گھر جانا ہوگا کیونکہ اس حکومت کا، عمران خان کا ایک لمحہ بھی بھاری ہے، اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی پر اس حکومت نے جیسےحملہ کیا کسی نے نہیں کیا، نجی چینل کو پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا، ہمارے پانچ سال آپ کے سامنے ہیں، کسی چینل یا کسی اینکر کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ؟ ہم حصول اقدار کے لیے نہیں کام کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں حالات دیکھے تھے اور تمام بحران حل کیے ہیں، نظام بہترکرنےکا فیصلہ کرنے تک الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں