اسلام آباد(پی این آئی):سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع ،ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت مانگ لی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر
نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا ہے جو آر ٹی او کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی 3 جائیدادوں پر وضاحت مانگی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں