1965ء کی جنگ کے ہیرو، پاک فضائیہ کے عالمی ریکارڈ ہولڈر فائیٹر پائلٹ ایم ایم عالم کی 85ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد(پی این آئی)1965ء کی جنگ کے ہیرو، پاک فضائیہ کے عالمی ریکارڈ ہولڈر فائیٹر پائلٹ ایم ایم عالم کی 85ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 85واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے۔ایم ایم عالم Little Dragonکے نام سے معروف تھے جنہوں نے 1965ء کی جنگ میں ایک

منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مارگرائے جو ناقابل تسخیر عالمی ریکارڈہے۔انہوں نے اس فضائی مقابلے میں مجموعی طورپرنوبھارتی جنگی طیارے مارگرائے۔انہیں اس غیرمعمولی کارکردگی پرستارہ جرأت اور بی اے آرمیڈل سے نوازاگیا۔ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے جنگی ہوابازوں میں پہلے ہوابازتھے جنہیں پاک فضائیہ کے کراچی میوزیم میں آویزاں فہرست میں پہلے نمبرپررکھاگیاہے۔وہ 77برس کی عمرمیں 18مارچ2013ء کو انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close