اب مائنس ون نہیں پوری بارات جائے گی،حکومت کو گھر بھیجنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی مائنس تھری کی بات میں وزن ہےکیوںکہ مائنس ون میں “ون” اتنی اہمیت نہیں رکھتا ،اصل کھیل اور کمال باقیوں کا ہے، عمران خان اور شیخ رشیدنےمائنس کی بات کرکےاعتراف کیاہےکہ وہ خودنہیں

آئےبلکہ لائےگئےہیں،اب مائنس ون نہیں پوری بارات جائے گی،ملک ارشدکےفیصلےکےبعداپوزیشن ایک بارپھرمصلحتوں کاشکارہوچکی ہے، چوہدری برادران کےپاس ہماری امانت کاکیاحشرہواہےاب توانکی اپنی امانتیں غیر محفوظ نظر آرہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ شیخ رشید نے مائنس ون کی جگہ مائنس تھری کی بات کرکے اپنے لانے والوں کو پیغام دیا ہے، شیخ رشید سے پہلے عمران خان نے مائنس ون کی بات کرکے جن کو پیغام دیا تھا اب شیخ رشید نے بھی انہی کی بات کی ہے ،اس طرح انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ہم خود نہیں آئے بلکہ لائے گئے ہیں اور اگر جائیں گے تو پوری بارات جائے گی، شیخ رشیدکی اپنی بارات کی خواہش توپوری نہیں ہوئی کم ازکم اس بارات کے حوالے سے وہ اپنی اس خواہش کو بھی پورا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ اب جو کچھ کرنا انہوں نے کرنا ہے، جن کی جانب شیخ رشید نے اپنے بیان میں اشارہ کیا ہے کیوں کہ اپوزیشن تو اس پوزیشن میں نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد و یکجہتی سے کچھ توقع بن گئی تھی کہ اب کچھ ہوگا لیکن ملک ارشد کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر اپوزیشن مصلحتوں کی شکار ہوگئی اور یقینا مصالحت کے لیے مصلحت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے پاس پڑی ہماری امانت کا کیا حشر ہوا ہے کیوں کہ ان کے اپنے بیان سے پتہ چلتاہےکہ ان کی اپنی امانتیں غیر محفوظ ہیں، جو اپنےساتھ کئےہوئےوعدہ اور معاہدوں کےبارےمیں فریاد کر رہے ہیں وہ ہماری امانت کے حوالے سے کیا لنکا ڈھائیں گے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close