بڑی خوشخبری ، پاکستان میں نئے ذخائر سےتیل و گیس کی پیداوار شروع ہو گئی

کوہاٹ (پی این آئی) او جی ڈی سی ایل نے ٹوگ کنواں نمبر 1 ضلع کوہاٹ خیبر پختونخواہ سے 30 جون 2020 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع کر دی ہے یہ فیلڈکوہاٹ ایکسپلوریشن لائسنس ( ای ایل) کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) بطور آپریٹر 50 فیصد

جبکہ ِ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ( ایم پی سی ایل ) 33.33% اور سیف انرجی لمیٹڈ ( ایس ای ایل ) 16.67 فیصد کی بالترتیب حصہ دار ہیں۔او جی ڈی سی ایل نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹوگ ویل I- سے شیخاںویل 1 تک 8 انچ قطر ، 3.5 کلومیڑ فلو لائن کا کام مکمل کیا۔ مذکورہ کنویں کی ساخت اور دیگر تمام سہولیات جس میں اجتماعی رقبہ ، علیحدگی کی سہولیات ، ڈی ہائیڈریشن پلانٹ ، تیل اسٹوریج کی سہولت ، ڈسپیچ پمپنگ اسٹیشن ، فلنگ گیٹری کا علاقہ اور پیمائشی اسٹیشن میٹرز کی تنصیب وغیرہ بھی اپنے ذاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعمیر کے گئے۔اس سلسلے میں او جی ڈی سی ایل کی طرف سے پہلی دفعہ 30 جون 2020 کو کامیابی کے ساتھ گیس ایس این جی پی ایل کے پائپ لائن نیٹ ورک میںشامل کر دی گئی ہے۔ اس کنویں سے او جی ڈی سی ایل 9.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور 240 بیرل (بی پی ڈی) کنڈنسیٹ یومیہ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا مقصداپنی فیلڈ زکی ترقیاتی سرگرمیوںکوتیز کرنا، جاری ترقیاتی منصوبوںکو جدید تکنیکی آلات سے جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا کر پیداوار میں اضافہ کرنا اور تیل و گیس کی پیداوار کو برقرار رکھنا ہے۔اس فیلڈ سے تجارتی بنیادوں پر گیس کی پیداوار شروع کرنے سے او جی ڈی سی ایل کی اور ملکی گیس کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔ جس سے گھریلو صارفین ، انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی طلب اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں