اگر عمران خان کو مائنس ون کردیا جائے،ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے پیغام بھجوا دیا

اگر عمران خان کو مائنس ون کردیا جائے،ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے پیغام بھجوا دیالاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کارنے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کشیدہ صورتحال پیدا کی تو تمام مائنس ہوجائیں گے،شیخ رشید نے زبردست پیغام سے اپوزیشن کو سمجھا دیا ہے، اگر مائنس کی بات آئی توایک نہیں

تین مائنس ہوں گے،پھرایسا نہ ہو کہ 5جولائی 1977ء والی صورتحال پیدا ہوجائے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مائنس ون کرنے کا شوروغوغا جاری ہے، ابھی دھول بیٹھی نہیں ہے، اپوزیشن نے بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ ہم نے تو کوئی مائنس ون کی بات ہی نہیں کی، مائنس ون کی بات توحکومت کے اندر سے ہی کہیں سے آئی ہے۔نوازشریف، خواجہ آصف اور دوسرے رہنماء عمران خان کو مائنس ون کرنے میں پیش پیش ہیں، پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا گیا کہ واحد بندہ عمران خان مسائل پیدا کررہا ہے، اگر عمران خان کو مائنس ون کردیا جائے،ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔دراصل یہ ایک سیاسی چال تھی، پی ٹی آئی اس جال میں پھنسنے کی بجائے مسترد کردیا۔ پھر ن لیگ نے ایک اور خطرناک کام کیا کہ عمران مائنس ون کی آواز اندر سے ہی آئی ہے۔ملٹری اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ناراض ہے، وہ تنگ آگئی ہے، اس سے تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ عمران خان کوغصہ آئے گا اور عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوجائیں گی اور اس غلط فہمی کا ہم فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پرسوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، پھر این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ ان اجلاسوں میں عسکری اور سیاسی قیادت اکٹھی تھی، اس لیے اس غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اس سے پیغامات جہاں جانے تھے وہ جا چکے ہیں۔صابر شاکر نے کہا کہ شیخ رشید خاموش تھے، کوئی شک نہیں کہ شیخ رشید پوری پی ٹی آئی کابینہ پر حاوی ہیں، پی ٹی آئی کا اصل میں دفاع کرنے والے شیخ رشید ہی ہیں، وہ بھی کل میدان میں آگئے اور انہوں نے اپوزیشن کو زبردست پیغام دے دیا ہے۔شیخ رشید نے کل پیغام دیا کہ اگر اپوزیشن نے کوئی کشیدہ صورتحال پیدا نہ کی جائے،اگر ایسا ہوا تو ایک نہیں تین مائنس ہوں گے، اس کا مطلب ہے کہ تمام مائنس ہوجائیں گے۔پھرایسا نہ ہو کہ 5جولائی 1977ء والی صورتحال پیدا ہوجائے۔دوسری بات یہ ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی 7رکنی ڈسپلن کمیٹی نے فیصلہ دیا ہے جس میں ارشد ملک جواحتساب عدالت کے جج تھے ان کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close