انا للہ و انا الیہ راجعون، پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کوئٹہ میں انتقال کر گئے

کوئٹہ(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کوئٹہ میں انتقال کر گئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی شدید علالت کے باعث انتقال کرگئے۔سابق وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرکزی رہنماء پیپلز

پارٹی ڈاکٹر آیت اللہ درانی گزشتہ کچھ دنوں سے شدید علیل تھے۔ انکی عمر 64 سال تھی۔ڈاکٹر آیت اللہ درانی کی نماز جنازہ مستونگ میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close