سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری کیا گیا نوٹس سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی):سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری کیا گیا نوٹس سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری کیا گیا نوٹس تین بار وصول نہ ہونے پر سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا۔ مقامی اخبارکے مطابق

سپریم کورٹ نے ایف بی آرکو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے میں ان کے اہل خانہ کو7 روزکے اندر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف بی آرنے تین بار جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کیا لیکن وصول کرنے سے انکارکردیا گیا جس پر قانون کے مطابق مذکورہ نوٹس رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے ایف بی آرکو نوٹس جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے پتے پر بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close