لاہور(پی این آئی):کارگل معرکے میں جان کی بازی لگانے والے بہادر سپوت کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج یوم شہادت، خراج تحسین پیش کریں، پاک فوج کے بہادرسپوت کیپٹن کرنل شیرخان نشان حیدرکا آج 21 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پاک فوج کے بہادرسپوت کیپٹن کرنل شیرخان
نشان حیدرکا 21 واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ صوابی کے اس شیردل جوان نے 1999ء میں کارگل کے محاذ پردشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وطن پرجان نچھاور کرنے پرکرنل شیرخان کو نشان حیدرسے بھی نوازا گیا تھا۔کرنل شیرخان کوبچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا، اسی لیے گھروالے پیارسے اسے کرنل کے نام سے پکارتے تھے۔1999 کی کارگل جنگ کے دوران جب ٹائیگر ہل کے محاذ پرپاکستانی فوج کے کپتان کرنل شیرخان نے اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔ کارگل کے مشکل ترین معرکے پرکیپٹن کرنل شیرخان شہید نے سرفروشی کی لازوال داستان رقم کی، ان کی اس قربانی پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ہنس مکھ کرنل شیرخان اپنی طنزومزاح کی عادت کے باعث دوستوں میں بہت مقبول تھے اوراپنی بہادری کی وجہ سے آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں