لاک ڈاون میں کھلنے والی صنعتوں سے رشوت وصولی کا الزام، سعید غنی نے علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

کراچی(پی این آئی): لاک ڈاون میں کھلنے والی صنعتوں سے رشوت وصولی کا الزام، سعید غنی نے علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے وفاقی وزیر

برائے بحری امور علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جہاں میں بیٹھوں گا وہاں علی زیدی نہیں آئیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی نے سندھ حکومت پر الزام لگایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں کھلنے والی میں انڈسٹری سے پیسے لے رہے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا سائٹ کے صدر اور دیگر کو بلالیں ان کے جواب میں کہا گیا کہ سب کو بلالیں ساتھ میں چیئرمین کے پی ٹی کو بھی بلالیں جس پر انہیں غصہ آگیا ایسا کون سا راز چیئرمین کے پی ٹی کے پاس ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علی زیدی کراچی کے نالوں سے گند اٹھا کر علاقوں میں پھینک دیتے تھے، جب یہ کام کرنے سے روکا گیا تو وہ ناراض ہوگئے۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں لوگ کیسے قرنطینہ ہوں گے، کراچی میں کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ پر وائٹ پیپر جلد جاری کریں گے، کے پی ٹی کے مختلف یونینز نے نیب کو خطے لکھے ہیں، کے پی ٹی چیئرمین کو برطرف کیا گیا وہ کورٹ گئے کیس ریورس ہوا، کے پی ٹی میں وزیر بار بار مداخلت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں