ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ ملے لیکن اسپرے مشین یا ادویات خریدنے کی بجائے گاڑیاں خریدی گئیں، پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کا الزام

کراچی(پی این آئی) ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ ملے لیکن اسپرے مشین یا ادویات خریدنے کی بجائے گاڑیاں خریدی گئیں، پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کا الزام،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60

کروڑ روپے ملے جن سے اس نے اسپرے مشین یا ادویات خریدنے کی جگہ گاڑیاں خریدیں۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نےمورو میں پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب میں کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت سندھ کے 50 لاکھ خاندانوں کو 60 ارب روپے دیے۔حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ روپے ملے، جن سے اسپرے مشین یا ادویات خریدنے کی جگہ گاڑیاں خریدی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی رقم دینا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے جب کہ سندھ حکومت راشن کی جگہ بھاشن دیتی رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close