سپلائی کم، ڈیمانڈ زیادہ، مرغی کا گوشت 4 روز میں 24روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

لاہور (پی این آئی)برائلر کی طلب کے مقابلے سپلائی بہتر نہ ہوسکی، برائلر چوتھے روز بھی مہنگا ہوگیا۔مرغی کا گوشت 5 روپے کلو مہنگا کردیا گیا۔ قیمت 270 روپے کلو سے بڑھا کر275 روپے فی کلو مقرر کردی گئی، ـ زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 182 روپے کلو جبکہ پرچون زندہ برائلر 190 روپے کلو مقررکیا

گیا۔ چار روز میں برائلر 24 روپے کلو تک بڑھ گیا۔ اس حوالے سے برائلر ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ برائلر فارمز سے سپلائی کھپت کے مقابلے کم ہورہی ہے ،برائلر کی پیداوار کم جبکہ طلب بڑھ رہی ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے ـ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں