شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، کوڑا کرکٹ گلیوں نالیوں سے باہر ابلنے لگا، شہری ادارے ناکام

کوئٹہ(پی این آئی)شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، کوڑا کرکٹ گلیوں نالیوں سے باہر ابلنے لگا، شہری ادارے ناکام، کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی غفلت کے باعث صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔شہر کی گلیوں محلوں کے ساتھ ساتھ اب شاہراہوں پر بھی جابجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔کوئٹہ کے علاقوں

سبزل روڈ، جیل روڈ، کواری روڈ، بروری، سیٹلائٹ ٹاؤن، سمنگلی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ان دنوں صفائی کی صورتحال ابتر ہو کر رہ گئی ہے۔ان علاقوں میں جابجا کچرے کے ڈھیر اور بند نالے نالیوں سے بہتا ہوا گندہ پانی علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے۔اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کا نصف کارپوریشن کا عملہ اپنے وسائل سے اٹھا لیتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہ جانے والے کچرے کی وجہ سے کہیں کہیں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جس کے لیے خصوصی مہم چلائی جاتی ہیں۔

close