آٹا مہنگا، روٹی مہنگی، نان مہنگے، سیکرٹری خوراک پنجاب کے خلاف سخت کارروائی کر دی گئی، دوسرے بیوروکریٹ عبرت پکڑیں

لاہور(پی ان آئی)آٹا مہنگا، روٹی مہنگی، نان مہنگے، سیکرٹری خوراک پنجاب کے خلاف سخت کارروائی کر دی گئی، دوسرے بیوروکریٹ عبرت پکڑیں، حکومت پنجاب نے سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود کو فوری طور پر تبدیل کرکے او ایس ڈ ی او بنا دیا ہے دیگر تین سیکرٹری بھی تبدیل کردیئے گئے۔چیف

سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمٰن گیلانی کو نیا سیکرٹری خوراک مقرر کیا گیا ہے۔سیکرٹری سروسز محمد شہر یار سلطان کو تبدیل کرکے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کرکے سیکرٹری سروسز مقرر کیا گیا ہے وہ فی الحال اپنے اپنے محکمے کا اضافی چارج بھی رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close