اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ اسلام آباد میں کوروناسے نمٹنے کےلئے جدیدسہولیات سے آراستہ ہسپتال تیارکرلیاگیا،ہسپتال میں بیڈز کی استعداد میں اضافہ اور آکسیجنٹڈ بستر ہیں،ہسپتا ل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو 40 روز میں مکمل کیا گیا ۔وفاقی وزیر اسد عمرنے کہاکہ این سی
او سی نے 100دنوں میں بہترین کام کیا، عوام نے مشکل حالات میں ملک کےلئے پرخلوص جذبے سے کام کیا،شعبہ صحت میں اصلاحات کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں کوروناسے نمٹنے کےلئے جدیدسہولیات سے آراستہ ہسپتال تیارکرلیاگیا،ہسپتال میں بیڈز کی استعداد میں اضافہ اور آکسیجنٹڈ بستر ہیں،ہسپتال کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے ،ہسپتا ل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو 40 روز میں مکمل کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مالی مدد کی گئی،احتیاط کریں گے تو زندگی کا پہیہ چلے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں