حفیظ شیخ کو ناقص کارکردگی پرفارغ کرنے کا فیصلہ، مزید کون کونسی بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں حفیظ شیخ سمیت اہم تبدیلیاں ہوں گی ،عمران خان اپنی معاشی ٹیم سے سخت نالاں ہیں ۔نجی نیو چینل پر عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو بلایا جس میں نوشین جاوید اور حفیظ شیخ تھے ۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے کہا کہ آٰپ ٹیکس کولیکشن ہدف پورا نہیں کر پارہے ،اس بات پر نوشین جاوید کوئی جواب نہ دے سکیں تو وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ اپنا ہدف حاصل نہیں کر سکتے اور ایف بھی آر کو بہتر نہیں کر سکتے تو مجھے ٹیم میں تبدیل کرنا ۔عارف حمید بھٹی نے بتا یا گزشتہ روزکابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی نئے چئیر مین ایف بی آر جاوید غنی سے بات ہوئی ۔تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اب امید کی جا رہی ہے کہ حفیظ شیخ سمیت اہم تبدیلیاں آنے والے دنوں میں کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close