یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر عائد کی جانے والی پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کوکتنے ارب روپے کا نقصان ہو گا؟خدشہ ظاہر کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر عائد کی جانے والی پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ایئر لائن کو نقصان سے بچانے کیلئے برطانیہ اور یورپ میں با اثر پاکستانی نژاد افراد سے روابط کا

سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کے ساتھ مل کر آئندہ ہفتے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل بھی دائر کریں گے۔یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ حج پروازیں نہ چلنے کی وجہ سے 12 ارب روپے کا نقصان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close