لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف مایوس نہیں ہوئے وہ لندن میں مکمل طور پر ایکٹیو ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان میں اپنی صاحبزادی مریم نواز سے رابطہ سیٹلائٹ فون کے
ذریعے کیا ہے۔انہوں نے سیٹلائٹ فون کا انتخاب اس لیے کیا تھا کہ کوئی ادارہ ان کی گفتگو ریکارڈ نہ کر سکے۔عمران یعقوب نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے لندن میں خفیہ ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔جو گھریا اپنے بیٹوں کے دفتر میں نہیں بلکہ ایک خفیہ جگہ پر کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ نواز شریف نے دو برادر ممالک سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں۔گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم علی خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنا یا۔جس کے بعد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔ دوسری جانب جج ویڈیو سکینڈل کے اہم کردار ناصر بٹ کا جج ارشد ملک کو برطرف کیے جانے پر ردِعمل سامنے آیا ، انہوں نے کہا ہے کہ میں سرخرو ہوا میاں نوازشریف کی بےگناہی ثابت ہوئی۔خیال رہے ناصر بٹ کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا جب جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک ہوئی۔ویڈیو میں ناصر بٹ کو دیکھا جا سکتا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئی تھیں جس میں احتساب عدالت کے جج کی ویڈیونوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ ے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے اور کہا کہ نوازشریف بے قصور ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصر بٹ کا تعلق ن لیگ سے ہے تاہم وہ پاکستان میں 2قتل کیے جانے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں اور ان پر کئی اور کیسز بھی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں