یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ ،تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) اگست کے پہلے ہفتے میں یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے بند یونیورسٹیز کو کھولنے پر پنجاب حکومت کی جانب سے غور کیا جا رہا تھا جس کے بعد اب اگست کے پہلے ہفتے سے جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ

پنجاب حکومت نے جامعات کے وائس چانسلرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں بی ایس، ماسٹرز، پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹرز کے بچوں کو بلایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی طلباء کو بھی اجازت دی جائے گی۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور مینجمنٹ میں نئے داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا طریقہ یونیورسٹی کی صوابدید ہو گا۔حکومت کی جانب سے یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ یونیورسٹیز کھولنے کے حوالے سے وائس چانسلرز کی جانب سے رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس رضامندی کے بعد ہی جامعات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا ان کیمپس ٹیسٹ منعقد کر سکتی ہے، لیکن یونیورسٹیز میں ایس او پیز پر لازمی درآمد کروایا جائے گا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹیز کیلئے ایس او پیز تیار کریں گے۔ خیال رہے کہ ملک میں عالمی وبا کورونا کے پھیلتے ہی تمام جامعات کو بند کر دیا گیا تھا، اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک کے طلباء کے لئے آن لائن تعلیم کا انعقاد کر دیا گیا تھا، تا ہم اب کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد جامعات کا دوبارہ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں اب حالیہ پیش رفت کے مطابق پنجاب حکومت نے اگست کے آغاز میں یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے جامعات کے وائس چانسلرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں