اب تو روٹی اور نان بھی غریب کی پہنچ سے باہر لاہور میں نان روٹی ایسو سی ایشن نے روٹی 2 روپے اور نان 3 روپے مہنگا کر دیا

لاہور( پی این آئی)،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے از خود سادہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے جبکہ نان 3روپے مہنگا کر دیا،قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی 8روپے جبکہ نان 15روپے کا ہو گیا ۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ نان روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔صدر

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن محمدآفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ گندم کی کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر 1800روپے من تک پہنچ چکی ہے جبکہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900روپے سے بڑھ کر ازخود 4500روپے ہے۔ 20 کلو آ ٹے کا تھیلا805 کی بجائے 1050روپے ہے۔ ایسے میں روٹی اور نان کس طرح سستا بیچ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close