ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا، مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 56 مریض انتقال کرگئے، جس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار858 ہوگئی ہے، جبکہ نئے کیسز4 ہزار128 رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب
میں کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 ہزار128 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار29 ہوگئی ہے۔نئے کیسز میں دارلحکومت ریاض میں سب سے زیادہ کیسز 360 رپورٹ ہوئے، دمام میں 315، حفیف میں 217اور قطیف میں 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2642 مریض مکمل صحت ہوئے، صحتیاب مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 256 ہوچکے ہیں،جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 60ہزار 815 رہ گئی ہے۔اسی طرح آج سب سے زیادہ 56 مریض انتقال کرگئے، مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار858 ہوگئی ہے۔ ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 2295 ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں