اسلام آباد (پی این آئی ) ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے بعد پنشنرز کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری، ادارہ قومی بچت نے پنشنرز کیلئے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کے منافع میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت نے مختلف اسکیموں کے منافع میں اضافہ
کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.05 فیصد سے بڑھا کر 8.11 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.44 فیصد سے بڑھا کر 7.60 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 3، 6 اور 12 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ 3 ماہ کی مدت کے لیے شرح منافع 7.72 فیصد سے کم ہوکر 6.8 فیصد اور 6 ماہ کا شرح منافع 7.36 فیصد سے کم کرکے 6.76 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 6.66 فیصد کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں