ماضی کی حکومتیں 35 سال میں جو نہ کرسکیں وہ ہم 35 ماہ میں کر رہے ہیں، وفاقی وزیر غلام سرور خان کس چیز کے بارے میں بات کر رہے تھے؟

اسلام آباد(پی این آئی)ماضی کی حکومتیں 35 سال میں جو نہ کرسکیں وہ ہم 35 ماہ میں کر رہے ہیں، وفاقی وزیر غلام سرور خان کس چیز کے بارے میں بات کر رہے تھے؟وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتیں 35 سال میں جو نہ کرسکیں وہ ہم 35 ماہ میں کر رہے ہیں۔تفصیلات کے

مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ راولپنڈی کے 2 بڑے میگا پراجیکٹس ہیں،کوشش ہوگی اسی مالی سال میں یہ پراجیکٹس آن گراؤنڈ ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لئی ایکسپریس اور رنگ روڈ دونوں شہروں کے لیے بڑے پراجیکٹ ہیں،دونوں پراجیکٹس100 ارب سےزائد کے ہیں۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں 35 سال میں جو نہ کرسکیں وہ ہم 35 ماہ میں کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close