وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹیںڈر جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی)وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹیںڈر جاری کر دیا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میٹرو بس چلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹیںڈر جاری کر دیا۔ذرایع نے کہا ہے کہ

وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے لیے بسوں کی خریداری اور آئی ٹی ایس کی تنصیب کے لیے وفاقی حکومت نے تمام فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیندرنگ پراسس 3 ماہ کا اور کامیاب بولی دہندگان 6 سے 8 ماہ میں میٹرو بسیں امپورٹ کریں گے، گرین لائن میٹرو بس منصوبے کو 3 سال تک وفاقی حکومت چلائے گی۔ایس آئی ڈی سی ایل (سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) حکام نے کا کہنا ہے کہ گرین لاین میٹرو بس منصوبے کا فیز ون فروری 2021 میں فنکشنل ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ایس آئی ڈی سی ایل نے بسوں کی پہلی کھیپ جنوری میں آنے کی نوید بھی سنا دی ہے۔سندھ حکومت نے ایدھی اورنج لائن میٹرو بس منصوبہ بھی وفاق کے سپرد کر دیا ہے، معاہدے کے تحت ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے لیے 20 بسوں کی خریداری بھی وفاقی حکومت کرے گی۔وفاقی حکومت تین سال تک 4 کلو میٹر اورنگی تا بورڈ آفس اورنج لائن بی آر ٹی بس آپریشن چلائے گی، جب کہ سندھ حکومت ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے 2 ارب روپے ایس آئی ڈی سی ایل کو فراہم کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں