105 سالہ ریٹائرڈ صوبیدار نے کورونا کو شکست دے دی، پاک بھارت 1965 اور 1971 کی جنگوں کے غازی کا تعلق کس علاقے سے ہے؟ جانیئے

پشاور(پی این آئی)105 سالہ ریٹائرڈ صوبیدار نے کورونا کو شکست دے دی، پاک بھارت 1965 اور 1971 کی جنگوں کے غازی کا تعلق کس علاقے سے ہے؟ جانیئے۔پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی کورونا کے میدان میں بھی فاتح ٹھہرے۔چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک

آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف 1965 اور 1971 کے پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ریٹائرڈ صوبیدار نے صحت یابی کے بعد تمام عالم اسلام اور انسانیت کے لئے اس وباء سے چھٹکارا پانے کی دعا کی اور کہا ہے کہ جب انسان کا حوصلہ بلند ہو اور اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہو تو وہ ہر قسم کی بیماری مشکلات اور آفات سے نجات پا سکتا ہے اور اس عزم کے لئے عمر کی کوئی قید بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں