شیخوپورہ میں کوسٹر کے ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والے 22 سکھوں کی آخری رسومات خیر آباد اٹک میں ادا کر دی گئیں

خیر آباد(پی این آئی)شیخوپورہ میں کوسٹر کے ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والے 22 سکھوں کی آخری رسومات خیر آباد اٹک میں ادا کر دی گئیں۔شیخوپورہ میں کوسٹر کے ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والے سکھوں کی آخری رسومات خیر آباد اٹک میں ادا کر دی گئیں۔شیخوپور کے قریب حادثے کا شکار

ہونے والے سکھوں کی لاشیں پشاور کے گوردوارے لائی گئیں، اس موقع پر سکھ برادری کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔مرنے والے سکھوں کے لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے۔ہلاک ہونے والے سکھوں کی آخری رسومات نوشہرہ کے علاقے اٹک خیر آباد میں ادا کر دی گئیں۔ گزشتہ روز کوسٹر کے ٹرین کی زد میں آنے سے 22 سکھ ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close