لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کورونا پازیٹو ہیں کہ نہیں؟ عدالت کے حکم ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیے گئے، رپورٹس کب آئیں گی ؟؟عدالتی حکم پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اینٹی باڈیز اور کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لے لئے گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رپورٹس کل آنے کا امکان ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے
عدالتی حکم پر انسٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز سے ٹیسٹ کروائے۔ عدالتی حکم پر شہباز شریف کی دونوں ٹیسٹوں کی رپورٹ انسٹیوٹ آف پبلک اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش کریں گے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نےلاہورہائی کورٹ میں ضمانتی مچلکوں پردستخط کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ آمد، اپوزیشن لیڈرنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے۔ شہباز شریف کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ پہن کر ہائی کورٹ میں آئے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں