کوئٹہ(پی این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کرلی۔ ملک دیگر صوبوں کی طرح کورونا وائرس کے باعث بلوچستان
میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات نہیں ہوسکے جس پر بورڈ نے بھی صوبے میں میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے وزیراعلی کو سمری منظوری کیلئے بھیجی تھی۔چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف بلوچ نےبتایا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے آج طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔بلوچستان پہلا صوبہ ہے جس کے وزیراعلی نے سب سے پہلے سمری منظور کی۔چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے سمری کی منظوری کے باوجود طلبہ کو پاس کرنے میں کچھ قانونی سقم ہیں، بورڈ کے ایکٹ کے مطابق طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جاسکتا ہے اس لیے جلد قانونی سقم دور کرکے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں