امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، بڑی مدد بھیج دی

اسلام آباد(پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کیاگیا وعدہ پورا کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں وینٹیلیٹرز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابقامریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کردیئے اور امریکا کی جانب

سے وینٹیلیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی،خیال رہے کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر کی امداد دے چکاہے۔امریکی سفیر نے بتایاکہ کورونا کیخلاف جنگ میں امریکہ، پاکستان کیساتھ ہے، جدید ٹیکنالوجی کے حامل وینٹی لیٹرز کی مالیت 30 لاکھ ڈالرز ہے ۔دوسری جانب امریکہ خود اس بیماری سے بری طرح متاثرہوچکاہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 20 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 26 لاکھ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close