جج ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف صاحب کی مشکلات میں اضافہ، سینئر صحافی کامران خان نے ن لیگیوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

کراچی(پی این آئی )احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے،اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا

جائے۔اس حوالے سے تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ آخر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوگا لیکن جج ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف صاحب کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اب ارشد ملک کے انہیں بری اور سزا دینے کے دونوں فیصلے کالعدم ہو جائیں گے گویا اب دونوں کیسز ایکبار پھر احتساب عدالت جائیں گے اور نئے فیصلے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close