کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون، حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھنے کی اجازت دے دی

کراچی(پی این آئی )سندھ حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مسافر گاڑیوں کو ضابطہ کار کے تحت اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا جب کہ مسافر 50 فیصد سیٹوں پر

مناسب فاصلے کے ساتھ بیٹھ سکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر کوچ، وین اور بسز میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا اور تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔اویس شاہ نے خبردار کیا کہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔انٹر سٹی بس سروس جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم صوبے سے باہر پبلک ٹرانسپورٹ کے جانے پر پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں