تازہ ترین

کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں نہیں دے سکتے، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی گندم پالیسی مسترد کر دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی نئی گندم پالیسی مسترد کردی اورفیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ میں تمام اضلاع کی فلور ملز انڈسڑی کے تحفظات دور ہونے تک گندم کے اجراءکیلئے محکمہ خوراک کے ساتھ ایگریمنٹ نہیں کریں اور نہ ہی سرکاری گوداموں سے گندم اٹھائی جائے

گی کیونکہ یہ پالیسی آٹے کا نیا بحران پیدا کر دے گی علاوہ ازیں مطالبات تسلیم نہ کئے جانے تک 20 کلو کے آٹے کے تھیلہ کا ریٹیل میں ریٹ اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ کے تناسب سے متعین ہوگا. واضح رھے کہ ریٹیل میں20 کلو کے تھیلہ کا ریٹ 1030 روپے کے لگ بھگ ہے. ایسو سی ایشن کے مطابق شہری آبادی کی بنیاد پر گندم کے اجراءکی پالیسی سرا سر غلط اور خود سے بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہے,اس پالیسی سے سوائے چند بڑے شہروں کے چھوٹے اضلاع کی فلور ملز کو انتہائی قلیل مقدار میں گندم کا اجراءہوگا،جس سے فلور ملز چلانا ناممکن ہو گا ,لامحالہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی شدید متاثر ہو گی،جو کہ آٹے کی قلت کے بحران کا پیش خیمہ ہوگا. یہ فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اور متفقہ طور پر نئی پالیسی کو مسترد کرنے کی منظوری دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں