فتح جنگ کے گاؤں ڈھوک ملیار میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے سے 3 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق

اٹک(پی این آئی)فتح جنگ کے گاؤں ڈھوک ملیار میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے سے 3 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق۔اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کنویں میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیل کے مطابق ضلع

اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں کی ڈھوک ملیار میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے سے تین سگے بھائیوں سمیت ایک ہی گھرکے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر30 منٹ کے مختصرآپریشن میں ایک شخص کو زندہ اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو کنویں سے نکالا۔جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی، ایک چچا اوردو چچا زاد بھائی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے سگے بھائیوں میں محمد اسرار، محمد زبیر، محمد امیر پسران محمد رحمت، چچا محمد صادق، کزن محمد امیر ارر محمد فیضان شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close