اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا بہترین منصوبہ ہے جسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور اس کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ
اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو جاری منصوبوں کی مو جودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے اور پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور اس کے ثمرات ہر خاص وعام پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ادارے کی کارکردگی اور استطاعت کو مزید موثر بنانے کے لئے تما م ضروری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزارء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں