ایک بڑے اسلامی ملک نے ڈگریاں مشکوک ہونے کے بعد اپنے ملک میں پاکستانی پائلٹس کو معطل کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایک بڑے اسلامی ملک نے ڈگریاں مشکوک ہونے کے بعد اپنے ملک میں پاکستانی پائلٹس کو معطل کر دیا۔جعلی لائسنس معاملے پر دیگر ملکوں کی طرح ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹس معطل کر دیے۔غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق ملائیشیا کے محکمہ ایوی ایشن نے مقامی ایئر لائنز کے ان پائلٹس کو

عبوری طور پر معطل کر دیا ہے جن کے پاس پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ لائسنس تھے۔ملائیشیا کی سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 سے کم پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں، وہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جا سکے۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جن پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کرے گی ان کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 260 سے زائد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ ان کے بیان کے بعد یورپین یونین ایوی ایشن کی سیفٹی ایجنسی نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اپنے ملکوں میں پروازوں پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے جب کہ کئی ممالک کی جانب سے پاکستانی پائلٹس کو معطل بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close