جج ارشد ملک کی برطرفی، مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے، شہباز گل نے نیا نکتہ ڈھونڈ لیا

اسلام آباد(پی این آئی)جج ارشد ملک کی برطرفی، مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے، شہباز گل نے نیا نکتہ ڈھونڈ لیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کیس کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے۔شہباز گل نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں جج ارشد ملک کیس سے متعلق کہا ہے کہ جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔شہباز گِل نے کہا ہے کہ ایک فریق ارشد ملک تھے جنہیں آج سزا ملی ہے، دوسرے فریق مریم نواز اور ناصر بٹ ہیں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا۔شہباز گل نے کہا ہے کہ سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close