لندن(پی این آئی)یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں آج رات 12 بجے سے بند ہو جائیں گی، مسافروں کو ریفنڈ کے لیے رابطے کی ہدایت۔یورپی ممالک کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین ایئر سیفٹی
ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک کے لیے پی آئی اے پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے تحت پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپین یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان پائلٹس کی لسٹ فراہم کرے۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کی بکنگ ہے، وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروا لیں یا ری فنڈ حاصل کر لیں۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں