ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی):ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کافیصلہ کرلیا، ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا اور کہا عدالت عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ کو اشتہاری

قرار دے چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا بانی ایم کیو ایم کی جائیدادیں ضبط کرنے کافیصلہ کرلیا ، ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد نے جائیداد ضبطگی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے لہذا چاروں ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close