لاہور(پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے بارے میں بڑا فیصلہ کر دیا، ہلچل مچ گئی، لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو
برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔ ارشد ملک احتساب عدالت لاہور میں بطور جج تعینات تھے، انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ن لیگی حامیوں کی جانب سے بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو کے سبب ان پر نوازشریف کی سزا سے متعلق سودے بازی کیلئے دباو ڈالا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں