اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں حالات ٹھیک رہے تو جولائی کے آخر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ تک ہوگی، اسد عمر نے پھر نئی اطلاع دے دی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں حالات مناسب رہے تو جولائی کے آخر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ تک ہوگی۔اسلام
آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہم کورونا وائرس کیسز کا جائزہ لیتے رہے ہیں، این سی او سی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاوَن کادائرہ وسیع کیاگیا، صوبوں نے ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے کے لیے کارروائیاں کیں، اسمارٹ لاک ڈاوَن کےباعث اسپتالوں میں کورونا کیسز کم آئے ہیں، اگر ایس او پیز پر عمل درآمد ہوگا تو امید ہے کہ جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے کم ہوسکتی ہے۔ اگر انتظامی کارروائی نہیں کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ جولائی تک 12لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ہاتھ میں ہیں کہ اس وبا سے اپنے آپ کو بچا سکیں ، آج کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی سامنے آرہی ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد ہے، زیادہ تر افراد نے حکومت اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں صورتحال بہتر نظر نہیں آرہی ، وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا سے کورونا پر بات کی ہے، سندھ میں مزید کتنا بہتر کام ہوسکتا ہے اس پر پھر مشاورت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں