فوجی جوان ابھرتے چیلنجز کے خلاف چوکس رہیں ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی، پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ

راولپنڈی :(پی این آئی)فوجی جوان ابھرتے چیلنجز کے خلاف چوکس رہیں ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی، پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ،چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے کہاہے کہ وہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں، آرمی چیف نے کراچی میں

امن یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مربوط ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور دشمنوں کے مذموم عزائم سے نمٹنے پرقانون نافذکرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی اور پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا ۔ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے ان کا استقبا ل کیا ۔ آرمی چیف کو آپریشنز کے معاملات اور اندرونی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اس دوران آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے کہاکہ وہ ابھرتے چیلنجز کے خلاف چوکس رہیں ۔ آرمی چیف نے کراچی میں امن یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مربوط ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور دشمنوں کے مذموم عزائم سے نمٹنے پرقانون نافذکرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے گریژن ہیلتھ اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر اورفیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا سے بچا ؤکے لیے کراچی کور کی تعاون کی کوششوں کی تعریف کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close