کورونا کے ساتھ ہی نیا خطرہ سر اٹھانے لگا، عید الاضحیٰ کے دوران کس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہے؟ قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کے ساتھ ہی نیا خطرہ سر اٹھانے لگا، عید الاضحیٰ کے دوران کس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہے؟ قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا، قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی پر کانگو بخار سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق کانگو بخارایک خطرناک قسم کے وائرس سے پھیلتا

ہے.مویشی منڈیوں میں ہجوم اور جانوروں سے براہ راست رابطے کی وجہ سے کانگو وائرس کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے اور قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافے سے کانگو بخار کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خاندانی اجتماع، قربانی سمیت رش والے مقامات پر جانے سے پرہیز،صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، فی الحال کانگو بخار کی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں