دنیا کی 146 لیبارٹریوں میں کورونا ویکسین کے تجربات جاری، کونسی ویکسین قبل از وقت آنے کا اشارہ مل گیا؟ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی)دنیا کی 146 لیبارٹریوں میں کورونا ویکسین کے تجربات جاری، کونسی ویکسین قبل از وقت آنے کا اشارہ مل گیا؟ کوروناوائرس کی ویکسین وقت سے قبل سامنے آنے کی امیدیں بڑھ گئیں،معروف عالمی فارما سوٹیکل کمپنیوں کا کہناہےکہ آکسفورڈ ویکسین کمزور امیون سسٹم رکھنے والوں کیلئے محفوظ ہے

جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ ’’آکسفورڈ یونیورسٹی-آسترا سینیکا ‘‘اور’’ موڈرنا انک‘‘ کے پاس رضاکارانہ طور پر آنےوالے8 ہزار سے زائد افراد کورونا کیخلاف ویکسین کیلئے صف اول میں کھڑے ہیں ، کچھ پر’’ لیٹ اسٹیج ‘‘ ٹرائلزکیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں بھی ڈرگ ریگولیٹرنے مقامی فارما کو انسانی کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دیدی ہے، اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 140ویکسینز پر مختلف مرحلےکے ٹرائلز ہور ہے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق عالمی ادارہ 16 ویکسینز کے امیدوار ’’ لیٹ اسٹیج‘‘ کلینیکل ٹرائلز تک پہنچ گئے ہیں، جن میں سے 5 پر چین، 3 پرامریکا،2 پر برطانیہ اور اسٹریلیا، جرمنی اور روس میں ایک ایک امیدوار شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close