اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان دنیا میں 12 ویں نمبر پر، کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896، ہلاکتیں 4 ہزار 551 ہو گئیں، کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2
لاکھ 21 ہزار 896 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 551 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 3 ہزار 722 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار 623 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 89 ہزار 225 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 437 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 78 ہزار 956 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 819 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 170 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 983 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 195 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 129 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 666 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 122 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 524 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 160 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 33 مریض وفات پا چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں