اسلام آباد میں 4 بڑے ترقیاتی منصوبے، وزیر اعظم عمران خان نے سنگ بنیاد رکھ دیا، کام شروع

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں 4 بڑے ترقیاتی منصوبے، وزیر اعظم عمران خان نے سنگ بنیاد رکھ دیا، کام شروع، وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چار ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبوں میں راول ڈیم چوک انٹر

چینج، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس، کورنگ پل شامل ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئی پندرہ رہائشی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کے فیز ون کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ ان ترقیاتی منصوبوں پر کام سی ڈی اے مکمل کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل کے دوران اسلام آباد میں سبزے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close