کورونا کے علاج میں استعمال ہونیوالی دوا پاکستان میں تیار ہو گی، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ امریکہ اگلے تین ماہ کی کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا رریمڈیسیور کی تقریباً مکمل پیداوار خرید رہا ہے۔تاہم پاکستان، انڈیا اور مصر میں بھی دوا ساز کمپنیوں کے پاس اس دوا کو بنانے کے لائسنس موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق ریمڈیسیور اس

بیماری سے صحتیاب ہونے کا وقت کم کرتی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ جان بچانے میں کتنی مددگار ثابت ہوتی ہے۔انڈیا کے شہر حیدرآباد میں ہیٹیرو لیبز نے بی بی سی تیلوگو کی دیپتھی باتھینی کو بتایا کہ وہ یہ دوا پہلے سے ہی بنا رہے ہیں۔ اس کے مطابق ان کی جانب سے انڈیا بھر کے ہسپتالوں کو 30 ہزار خوراکیں بھیجی جا چکی ہیں جبکہ آنے والے دو ہفتوں میں اسے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا منصوبہ ہے۔’پکستان میں صحت کے حکام کو امید ہے کہ یہ دوا جلد مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ حکام نے بی بی سی اردو کے عمر ننگیانہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریمڈیسیور فیروز سنز لیبارٹریز کی جانب سے بنائی جا رہی ہےاور یہ 15 جولائی سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔سی این این کے مطابق جیلیئڈ کمپنی نے عام دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ یہ معاہدے کیے ہیں تاکہ یہ 127 ترقی پذیر ممالک میں اس دوا کی دستیابی یقینی بنا سکیں۔

close