کورونا کا شکار ہونیوالے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنیوالے کتنے افراد جاں بحق ہو گئے ؟ہوشربا اعداد و شمار جاری

کراچی(پی این آئی) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنے والے افراد میں سے 328 جاں بحق ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1406 ہو گئی ہے۔صوبائی

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات جناح ہسپتال میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 171 ہے۔نیوز چینل نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 131 مریضوں نے اپنی جانوں کی بازیاں سول ہسپتال میں ہاری ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایس آئی یو ٹی میں 122، ڈاوَ ہسپتال میں113، انڈس ہسپتال میں107، آغا خان ہسپتال میں 94 اور ضیاالدین ہسپتال میں 87 افراد نے کورونا وائرس کے باعث دوران علاج جہان فانی سے کوچ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں