اپوزیشن نے وزیراعظم سے پہلےکس کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا؟تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر کہتے ہیں صرف وزیراعظم کی اہلیت کا مسئلہ نہیں، ان کی ٹیم بھی ناکام ہے اور عمران خان کو غلط بریف کیا جاتا ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ مسئلہ مائنس آل سے حل ہوگا. پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر

نے کہا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہو رہی ہے، ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے کنڈکٹ پراعتراضات ہیں.مسلم لیگ نون کے راہنما خواجہ سعد رفیق کی لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والوں کی اپنی پارٹی سے چور نکل رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کے جانے کے بعد کیا صورتحال ہوگی یہ سوچنا ہوگا، ایسی صورتحال میں کوئی بھی حکومت نہیں لے گا انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین اپنی ناکامی کو سب کے سامنے قبول کریں کریں. خیال رہے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ اگرمائنس ون ہو بھی گیا توباقی بھی ان کو نہیں چھوڑیں گے وزریراعظم کی جانب سے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مائنس ون کی افواہیں گردش کر رہی ہیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ جب وزیراعظم خود کہنا شروع کردیں کہ میں نہیں جارہا تو اس کا مطلب کچھ ہورہا ہے.شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ مائنس ون کی بات نون لیگ نے نہیں کی حزب اختلاف مائنس ون نہیں کر سکتی اور نہ یہ آج تک ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کو ایسی صورت حال کاسامنا ہوا ہے لیکن مائنس ون فارمولا ممکن نہیں کیوں کہ ایک اہم شخص پارٹی کا محور ہوتا ہے۔

close